(رائٹر) امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے شام میں فرانسیسی غیر ملکی لڑاکوں کی ایک تنظیم کے لیڈر اور حماس کے سینئر افسر کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے جس کے تحت امریکہ میں ان کے اثاثے منجمد کئے گئے ہیں۔
وزارت
خارجہ کے مطابق پہلا شخص عمر دیابی ہے جو شام میں ا لنصرہ فرنٹ کے ساتھ دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لے چکے 50 غیر ملکی لڑاکوں کی تنظیم کا لیڈر ہے۔
اس باغی گروپ نے اپنا نام بدل کر جبھۃ الفتح والشام رکھ لیا ہے۔